ٹرمپ کی چمچہ گیری: گوئٹے مالا بھی مئی میں سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرے گا
واشنگٹن (اے ایف پی) لاطینی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا نے ٹرمپ کی چمچہ گیری کرتے ہوئے رواں برس مئی میں اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر جمی موریلز نے اجتماع سے خطاب کرتے کہا امریکہ کی طرف سے ایمبیسی موو کرنے کے دو روز بعد ہم بھی سفارتخانہ القدس لے جائیں گے۔ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں۔ امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی کی سالانہ کانفرنس سے جمی نے کہا میں نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ٹرمپ لیڈنگ کریں گے فیصلہ اسرائیلی عوام سے یکجہتی کا ثبوت ہے۔