انجمن متاثرین سعودی عرب کے عہدیداران کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام آباد (جنرل رپوٹر) نیشنل پریس کلب کے سامنے انجمن متاثرین سعودی عرب کے عہدیداران نے مظاہرہ کیا ،گزشتہ روز پریس کلب کے سامنے انجمن متاثرین سعودی عرب کے عہدیداران نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے واجبات ادا کئے جائیں،انہوں نے کہا پاکستان اور سعودیہ کی ایمبیسی نے وعدہ کیا تھا کہ تین ماہ میں واجبات ادا کر دیئے جائیں گے جبکہ دس ماہ گزر گئے کوئی عملی اقدام نہ کیااور دوسر ے ممالک کے ورکرز کو واجبات ادا کر دئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا سمندر پار پاکستانیوں کے لئے کام کرنے والی وزارت کی خاموشی بھی سمجھ سے بالاتر ہے۔مظاہرین نے صدر ممنون حسین ،وزیر داخلہ ،وزیر خارجہ اور سعودی حکومت کنگ سلیمان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہمارے واجبات فی الفور ادا کئے جائیں۔