نیشنل بینک اور جے ایس بینک کے تعاون سے پیپر فری ڈیجیٹل چالان متعارف
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پولیس نے نیشنل بینک آف پاکستان اور جے ایس بینک کے تعاون سے پیپر فری ڈیجیٹل چالان متعارف کرا دیا ہے ان انتظامات کے تحت، ٹریفک پولیس سمارٹ فونزکے ذریعہ ڈیجیٹل چالان جاری کرے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو یہ چالان ایک نو ٹیفکیشن کی صورت میںSMSکے ذریعہ موصول ہوگا۔خلاف ورزی کرنے والے افراد کے پاس مختلف آپشنز ہوں گے کہ وہ چالان کی ادائیگی جے ایس بینک سمیت مختلف موبائل مالی اسکیموں پر مشتمل بلاشاخ بینکاری انفرااسٹرکچر، کے ذریعہ NBP Payment Aggregator کو کر سکیں گے ابتداء میں اس اسکیم کو جے ایس بینک کے ایجنٹ نیٹ ورک کے علاوہ جے ایس موبائل ویلیٹ کے ذریعہ بھی شروع کیا گیا ہے، تاہم، اسی سروس کواین بی پی کے آلٹرنیٹ ڈیلیوری چینلزاور ایزی پیسہ اور جاز کیش سمیت موبائل منی کی دیگر اسکیموں کے ذریعہ بھی فعال کیا جائے گااس حوالے سے آئی جی اسلام آبادسلطان اعظم تیموری نے کہاکہ ہم اسلام آباد میں ڈیجیٹل پولیسنگ کی جانب تیزی سے پیش رفت کر رہے ہیں تاکہ عوام کے لیے سہولت یقینی بنائی جا سکے اور ہم اپنے معیار کو عالمی سطح پر بلند کر رہے ہیںیہ اسلام آباد میں ڈیجیٹل پولیسنگ کی جانب بہت بڑا قدم ہے اور ڈیجیٹل چالان جاری کرنے اور فیس کلیکشن سسٹم کے علاوہ بھی بہت سی خدمات فراہم کرتا ہے یہ نظام اسلام آباد ٹریفک پولیس کوچھ شعبوں ڈیجیٹل اجرائ: پیپر لیس ٹریفک چالان یعنی ڈیجیٹل چالان، ڈیجیٹل پیمنٹ، ڈاکومنٹ منیجمنٹ سسٹم : ضبط کردہ دستاویزات/گاڑی کا ڈیجیٹل ریکارڈ، لائیو مانیٹرنگ:ڈیوٹی روسٹر سے منسلک ٹریفک پولیس افسران کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ،ٹریفک منیجمنٹ: ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کا ہیٹ میپ،لائیو ری کانسلی ایشن میں تعاون دیا جائے گا ۔