عرفان صدیقی 10 مارچ کو کتاب کیفے اور ریڈنگ روم کا افتتاح کرینگے
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اب شہر کتاب میں ایک کتاب کیفے قائم کی جارہی ہے جس میں شہر کتاب میں آنے والے افراد کو چائے اور کافی کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ ایک ریڈنگ روم بھی قائم کردیاگیا ہے جس میں سکون سے بیٹھ کر کتابوں کا مطالعہ کرنے کی سہولت دستیا ب ہوگی۔ عرفان صدیقی نے بتایا کہ ان دو سہولتوں کے اضافے سے شہر کتاب مقامی شہریوں کے لئے زیادہ پرکشش بن جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ نئی سہولیات کا افتتاح اسی ماہ کی دس تاریخ کو کردیاجائے گا۔