;ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی شازیہ فاروق کی خودکشی کی کوشش
کراچی (کرائم رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی رکن صوبائی اسمبلی شازیہ فاروق کو خودکشی کی کوشش کرنے پر عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں رات گئے تک طبی امداد دی جا رہی تھی۔ شازیہ فاروق پر سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد وہ ذہنی دباﺅ کا شکار تھیں۔شازیہ فاروق طبعیت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل شازیہ فاروق نے خواب آور گولیاں کھا لیں شازیہ فاروق کو سینٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو وو ٹ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جس پر دلبرداشتہ ہو کر خواب آور گولیاں کھا لیں۔