قلات‘ ایف سی کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ایک اہلکار شہید چھ زخمی
قلات(نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع قلات کی سب تحصیل جوہان میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ کے نتیجے میں ایک اہلکارشہید چھ زخمی ہو گئے قلات لیویز کے مطابق قلات سے اسی کلومیٹر دور سب تحصیل جوہان کے علاقے پشک میں ایف سے کی گاڑی گشت کررہی تھی کے روڈ کے کنارے رکھے بم کا زوردار دھماکہ ہو گیا دھماکہ کے نتیجے میں ایف سی کا ڈرائیور لقمان شہیدجبکہ چھ اہلکار اشرف صوبیدار نعمان، سپاہی محمد اسلم ،سپاہی شفیع ،خیراللہ اختر جمیل زخمی ہو گئے زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
قلات /دھماکہ