طلحہ ہارون رہائی در خواست کی سماعت پیر تک ملتوی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آبادہائی کورٹ نے نیویارک میں مبینہ طور پر دہشت گردکاروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم طلحہ ہارون کی رہائی کی درخواست کی سماعت پیر تکملتوی کردی ہے کیس کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی پرمشتمل بنچ نے کی عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو درخواست گزار کے ہارون الرشید نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بیٹے کو گزشتہ ایک سال سے جیل میں قیدکیا گیا ہے وقت کی کمی کے باعث عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے۔