کبیروالا: گنا چوری کا الزام، زمیندار نے 7 سالہ بچے کی ناک کاٹ دی
کبیروالا (نیٹ نیوز) خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں گنے کی چوری کے الزام میں زمیندار نے 7 سالہ بچے کی ناک کاٹ دی۔ بچے کے ورثاء نے دعویٰ کیا ہے کہ زمیندار نے بچے کی مبینہ طور پر کھیتوں سے گنے کی چوری کے الزام میں ناک کاٹی۔ متاثرہ بچے کے والدین نے الزام لگایا کہ پولیس زمیندار کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ ڈی ایس پی کبیروالا شاہد نیاز نے بتایا کہ پولیس کو معاملے کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی جس کی وجہ سے مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ اب ہمیں درخواست موصول ہوچکی ہے جس کے بعد ہم قانونی کارروائی کریں گے۔