کوٹ ادو: 3 فٹ کا دولہا 4 فٹ کی دلہنیا بیاہ لایا عمران نے ڈیرہ غازی خان سے 4 فٹ کی دلہنیا ڈھونڈ نکالی‘ پسند کی شادی کی گھر پہنچنے پر علاقے میں جشن
کوٹ ادو(کورٹ رپورٹر) کوٹ ادو میں اپنی نوعیت کی انوکھی شادی ہوئی۔ تفصیل کے مطابق کوٹ ادوکا3 فٹ کا نوجوان 4 فٹ کی دلہن بیاہ لایا۔3 فٹ کے عمران نے ڈی جی خان کی رہائشی 4 فٹ کی دلہن ڈھونڈ ہی لی،3 فٹ کے دولہے راجا 4 فٹ کی دلہنیا لے کر گھر پہنچے تو اہل خانہ اور اہل علاقہ نے خوب جشن منایا۔ دولہے عمران کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی اور ان جیسی دلہن نصیب والوں کو ہی ملتی ہے۔