پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب ممکن بنانے کی ہدایت
احمد یار(صباح نیوز) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پنجاب نے احمدیار سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ان آلات کی مدد سے آگ پر بروقت قابو پایا جاسکے‘ تعلیمی اداروں میں آگ بجھانے والے آلات نہ رکھنے والے اداروں کے سربراہوں کے خلاف کارروائی عمل مین لائی جائے گی اس سلسلہ میں تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں آگ بجھانے والے آلات کو یقینی بنایا جائے گا ۔