وزیراعظم شاہد خاقان 9 مارچ کو گلگت کا ایک روزہ دورہ کرینگے
گلگت (نامہ نگار) وزےراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی9 مارچ کو اےک روزہ دورے پر گلگت آئےں گے۔ وزےراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا ےہ گلگت کا پہلا دورہ ہوگا۔ وزےراعظم سےکرٹرےٹ ذرائع کے مطابق وزےراعظم پاکستان 9 مارچ کو اےک روزہ دورے پر گلگت آئےں گے ےہاں سے گلگت کے خوبصورت سےاحتی مقام نلتر بھی جائےں گے۔ ذرائع کے مطابق وزےر اعظم پاکستان اپنے دورہ گلگت مےں گلگت بلتستان کو دی جانے والی آئےنی اصلاحات پےکج کا بھی اعلان کرےنگے۔ وزےر اعظم پاکستان نے 9مارچ سے قبل گلگت بلتستان کی آئےنی اصلاحات پےکج کی سفارشات جمع کرنے کی ہداےت جاری کر دی ۔ذرائع کے مطابق وزےر اعظم پاکستان جگلوٹ سکردو روڈ ،نلتر16مےگاواٹ ،نلتر روڈ سمےت دےگر اہم منصوبوں کا افتتاح بھی کرےنگے۔ ذرائع کے مطابق وزےراعلیٰ گلگت بلتستان کے حکم پر رےنجرز، پولےس، جی بی سکاﺅٹس سمےت کئی محکموں کے ملازمےن کی چھٹےاں منسوخ کر دی گئی ہےں۔
وزیراعظم/ گلگت