ڈاکٹر طاہر القادری کا رواں ماہ وطن واپسی کا فیصلہ
لاہور ( این این آئی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے رواں ماہ وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ۔عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کے تنظیمی دورے مکمل ہوچکے ہیں اور میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے جاچکے ہیں اور اب انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔صرف واپسی کی تاریخ کا طے ہونا باقی ہے کہ وہ 15 مارچ سے پہلے آئیں یا بعد میں تاہم یہ طے ہے کہ وہ اس ماہ پاکستان واپس آجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اپوزیشن کو متحد کرنے کی ایک اور کوشش کریں گے اور وطن واپسی پر اپوزیشن کو دوبارہ متحد کرنے کے حوالے سے اجلاس بلوایا جائے گا ۔