ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کیلئے
مکرمی!پوری دنیا میں صرف مسلمانوں پر ظلم و تشدد اور قتل عام مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ کبھی فلسطین کبھی عراق کبھی کشمیر اور اب برما آخر مسلمان ہی کیوں دنیا میں یہودی، عیسائی اور ہندو بھی ہیں کسی پر ایسا ظلم وتشدد نہیں بلکہ اگر ان قوموں کا کتا بھی مر جائے تو تاوان مسلمانوں کے خون سے لیا جاتا ہے۔ گائوماتا کے ذبحہ کا بدلہ مسلمانوں کی قربانی سے لیا جاتا ہے اور اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ مسلمان آج ایک ملک میں ہی مسلمان نہیں کوئی سنی کوئی وہابی کوئی شیعہ۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا کے تمام مسلمان اکھٹے ہو جائیں۔ پھر نہ یہودیوں کی نہ عیسائیوں کی نہ ہندوئوں کی ہمت کہ مسلمانوں کی طرف آنکھ اُٹھا کے دیکھ سکیں۔ یہ بزدل قومیں لومڑی کی طرح مکار ہیں جو صرف سازش کرکے مسلمانوں میں پھوٹ ڈال کے ہی اپنے ناجائز مقصد حاصل کرتے ہیں اور ان کی خون کی ہولی کھیلتے ہیں۔ ہر کتاب ہر سلیبس میں اتفاق میں برکت کے نام سے بچپن سے یہ سبق سکھایا جاتا ہے اور بڑے ہو کے ہم یہ سبق فراموش کر دیتے ہیں اور ہم بٹ جاتے ہیں۔ اسلام حدوں کو نہیں مانتا نہ ملکوں کی حد تک مسلمانوں کو محدود کرتا یہ وہ واحد مذہب ہے جو صرف لاالہ یعنی کلمہ گو ایک لڑی میں پرو دیتا ہے اور تسبیح کی لڑی کا ایک موتی ٹوٹ جاتا ہے تو دانہ دانہ بکھر جاتا ہے خدا کے لئے تمام مسلمان متحد ہو جائیں اور ایک لڑی بن جائیں تاکہ مسلمانوں کا قتلِ عام بند ہو سکے۔ (ریحانہ سعیدہ…مکان نمبر94لطیف بلاک سٹریٹ نمبر5کینال بنک،ہائوسنگ سوسائٹی لاہور)