ڈیفنس: ایک کروڑ 17لاکھ کی ڈکیتی، متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لوٹ لیا گیا
لاہور (نامہ نگار) شہرکے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔ ڈیفنس بی کے علاقہ ایم بلاک میں چار ڈاکوؤں نے شکیل خان کے دفتر میں گھس کر تمام عملے کو گن پوائنٹ پریرغمال بنا کر ایک کروڑ 17لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ لئے اور فرار ہو گئے ہیں۔ ڈیفنس اے کے علا قے میںطا ہر کے گھر سے3لا کھ70ہزارروپے ،مستی گیٹ کے علا قہ میںمحبو ب کے گھر سے3لا کھ45ہزارروپے ،ہڈ یا رہ کے علا قہ میںنو اب کے گھر سے 2لا کھ روپے ،ہنجر وال کے علا قہ میںجا وید کی فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ10ہز ارروپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، شاہدرہ میں سجاد کے ہوٹل سے ڈیڑھ لاکھ روپے ،فیصل ٹائون میں حمزہ سے2 لاکھ روپے، ڈیفنس سی میں خرم سے ڈیڑھ لاکھ روپے،شادباغ میں عثمان سے ایک لاکھ روپے، فیکٹری ایریا کے علاقہ میں بابر سے گھر کی دہلیز پر ہزاروں روپے نقدی،موبائل فون اور موٹر سائیکل ،اقبال ٹائون میں خیام سے 50ہزارروپے اور موبائل فون ، شمالی چھائونی میں ادریس سے 28ہزارروپے اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں خورشید کی دکان سے 22ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروں نے نواب ٹائون میں اشرف کے گھر سے 32لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے ۔چوروں نے ستوکتلہ میںسے نوید ، ،نو اب ٹا ئو ن میںسے محمو د کی گاڑیاں جبکہ گوالمنڈی میں سے تنویر ،شادباغ میں خورشید، اسلام پو رہ میں ذوالفقار،سول لائن میں امجد،ریس کورس میں اویس،اقبال ٹائون جنید،نواب ٹائون نعمان،سندر میں عرفان،لیاقت آباد سے آصف کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔