بنک ایک کاؤنٹر بزرگ پینشنرز کیلئے وقف کریں
مکرمی! سانگلہ ہل بنک مسلم کمرشل بنک میں تیسرا کاؤنٹر بزرگ اپاہجوں اور پنشنرز کے لئے وقف ہے کاؤنٹر کے بہت اُوپر انگریزی میں لکھا ہوا ہے ان پڑھ بزرگ اپائیجوں اور پنشنرز کو پتہ ہی اپنے تیسرے کاؤنٹر کا نہیں چلتا وہ بے چارے پہلے دوسرے کاؤنٹر میں لمبی قطاروں میں اپنی باری کا تھکا دینے والا انتظار میں خوار ہو جاتے ہیں تیسرے کاؤنٹر پر بیٹھا اہلکار جو بے کار اور مکھیاں مار رہا ہوتا ہے اس بے حس اہلکار کا فرض نہیں بنتا کہ وہ بوڑھوں اور پنشنرز کو قطاروں سے نکال کر اپنے کاؤنٹر پر بلائے۔ تحصیل سانگلہ ہل کے دیگر بنکوں HBL، نیشنل بنک، پنجاب بنک، الائیڈ بنک الفلاح بنک اور UBL میں تیسرا کاؤنٹر تو موجود ہے لیکن بوڑھے پنشنرز پہلے دوسرے کاؤنٹر میں لمبی قطاروں میں دھکے کھانا اور خوار ہونا مقدر بن چکا ہے۔ گورنر سٹیٹ بنک ریگولیٹری اتھارٹی کا فرض بنتا ہے کہ کراچی میں بیٹھے ہوئئے دیگر بنکوں کے صدر کو تحصیل سانگلہ ہل میں واقع بنکوں کا تیسرا کاؤنٹر مستقل بنیادوں پر بوڑھوں، اپاہجوں اور پنشنرز کیلئے سختی سے وقف کرنے کے احکام صادر فرما کر متاثرہ مخلوق خدا کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔ (عارف حیات… سانگلہ ہل)