سینٹ الیکشن: پیپلز پارٹی نے ووٹ ایم پی ایز کو قائل کرکے لئے: بلاول
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہولوگرام ٹیکنالوجی سے خطاب کے دوران بلاول نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوری ،مستحکم اور فلاحی ریاست کے قیام کیلئے لازوال جدوجہد، مسلسل عزم اور عظیم قربانیوں سے بھری 50سالہ بے مثال تاریخ رقم کی ہے، ہم نے اس مشن کو جاری رکھنا ہے، پاکستان کے حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ معاشرے میں بے یقینی اور مایوسی کی فضاءقائم ہے، پیپلز پارٹی کی تو بنیاد ہی ہر طبقے کی ضروریات حقوق کے حصول پر رکھی گئی تھی۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی نے ووٹ ایم پی ایز کو قائل کرکے لئے۔ پیپلز پارٹی پنجاب اور خیبر پی کے صدر اور عہدیداروں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ قمر زمان کائرہ، چودھری منظور، ہمایوں خان اور فیصل کریم کنڈی نے بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سینٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباددی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو او عوامیرابطوں کی مہم پر گفتگو کی گئی۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے روبینہ قائم خانی کے گھر جاکر ان کے نوجوان بیٹے حمزہ قائم خانی کی المناک موت پر تعزیت کی۔
بلاول