پاک فوج ملک کا ضامن اور دشمن کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی ہے آج دنیا کا وہ کونسا ملک نہیں ہے کہ جس نے پاکستان کے خلاف سازش نہیں کی ہو : آر می چیف
کوئٹہ (بیورو رپورٹ)چیف آف آر می سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ یہ ملک بنا ہے قائم رہنے کے لئے، اس کی فولادی حیثیت ہے، پاک فوج ملک کا ضامن اور دشمن کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی ہے۔ اس ملک کے ایک ایک انچ کا تحفظ کرنا ہم جانتے ہیں۔ آج دنیا کا وہ کونسا ملک نہیں ہے کہ جس نے پاکستان کے خلاف سازش نہیں کی ہو لیکن الحمد للہ افواج پاکستان نے قوم کے تعاون سے ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے، بلوچستان کا ایک ایک انچ اتنا مقدس ہے جتنا پاکستان کے دیگر حصے مقدس ہیں، ہمارے لئے بلوچستان کی ساری اکائیاں برابر ہیں۔ بلوچستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے، سی پیک بن رہا ہے جس سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کے عوام کو ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھاﺅ میں کیڈٹ کالج کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، جی او سی 43میجر جنرل انعام حیدر ملک، میجر مرتضیٰ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر کورکمانڈر سدرن کمانڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ ، قبائلی عمائدین سیاسی زعماءو دیگر بھی موجود تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں سہولتوں اور امن کی فراہمی کا خواب پورا ہوگیا۔ ملک کے خلاف پہاڑوں پر جانے والے بھٹکے ہوئے لوگ ہیں یہ واپس آئیں میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کیا سی پیک گوادر کے بغیر مکمل ہوسکتا ہے بالکل نہیں ہے، سی پیک کا اختتام آپ کے پاس بلوچستان کے پاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب 1980میں کمیشن لینے کوئٹہ آیا تو فوج میں بلوچوں کی تعداد انگلیوں پر گنے جاسکتے تھے آج 8سو آفیسرز فوج میں ہیں جب کہ پچیس ہزار سے زائد جوان پاک آرمی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔ اور بہت جلد دو ہزاربلوچ آفیسرز ۔سعودی پاک فوج میں ہونگے اور چالیس سے پینتالیس ہزار بلوچ جوان پاک آرمی میں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا طرزپر ہم بلوچستان میں فلاح بہبود پر کام کرنا چاہتے ہیں سعودی عرب قطر یو اے ای نے مالی معانت کرنا چاہتے ہیں۔ آرمی چیف نے دورہ تربت کے دوران تربت بلیدہ روڈ کی تعمیر کا افتتاح بھی کیا۔
آرمی چیف