گھوٹکی کا ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کے عبدالباری پتافی نے جیت لیا
گھوٹکی(نوائے وقت نیوز)سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 7 گھوٹکی کا ضمنی انتخاب پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالباری پتافی نے جیت لیا۔تمام 164 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوارعبدالباری پتافی 48ہزار114 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ان کے مدمقابل مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار میاں مجن 36 ہزار987 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مبارکباد دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی یتیموں کے ٹولے کوعبرتناک شکست عوام کی فتح ہے، سندھ کے عوام نے 2018 کے انتخابات کا بھی فیصلہ دے دیا۔
گھوٹکی الیکشن