اسلام آباد ہائیکورٹ‘ ایگزیکٹ کیخلاف وفاق کی اپیل پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی کمپنی ایگزیکٹ کے خلاف وفاق کی اپیل پر سماعت12مارچ تک ملتوی کردی ہے پیر کے روز عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر مناللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل ڈویثرن بنچ نے کی عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو ایف آئی اے کی جانب سے التواء کی درخواست پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاق کو شعیب شیخ کی بریت کے خلاف اپیل کی پیروی کے لیے آخری موقع دے دیا ہے عدالت نے ایف آئی اے کو متنبہ کیا کہ اگلی سماعت پر بھی یہی رویہ رہا تو معاملہ۔سپریم کورٹ کے نوٹس میں لائیں گے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ایف آئی اے کی جانب سے پرائیوٹ وکیل پیش ہونے پر استفسار کیا کہ سپریم کور ٹ کی جانب سے جاری حکم نامے کی کاپی کہاں ہے کونسل نے عدالت کو بتایا کہ کاپی میرے پاس موجود نہیں ہے ایف آئی اے کے سنیئر کونسل حامد شاہ سپریم کورٹ میں مصروف ہیںڈپٹی اٹارنی جنرل بھی ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے دلائل دینے سے قاصر رہے فاضل جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے وفاق اپنی اپیل کی پیروی میں سنجیدہ نہیںسپریم کورٹ نے معینہ مدت میں کیس نمتانے کا حکم دیا ہے عدالتی حکم کے باوجود آج وفاق کی جانب سے التواء مانگا گیا ہے۔ وفاق کو آخری موقع دے رہے ہیں اگلی سماعت پر کوئی التواء نہیں دیں گے عدالت نے کیس کی سماعت بارہ مارچ تک ملتوی کردی ہے۔