تلہ گنگ: ڈیرہ سے راولپنڈی آنیوالی مسافر بس ڈمپر سے ٹکرا گئی‘ 6 جاں بحق‘ 20 سے زائد زخمی
تلہ گنگ+ لاوہ (نامہ نگار) بین الصوبائی شاہراہ تلہ گنگ میانوالی روڈ کی توسیع نہ ہونے کیوجہ سے مسافروں پر قیامت صغری ٹوٹ پڑی ڈیرہ سے راولپنڈی جانیوالی مسافر بس نمبر KA99 اور سامنے سے آنے والے ڈمپر نمبر SV 2718 کے مابین المناک تصادم کے سبب بس میںسوار چھ مسافر موقع پر جاںبحق جبکہ بیس سے زیادہ افراد شدید زخمی ہو گئے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی بس کی چھت گھاس کے تنکے کی مانند ہوا میں اڑاگئی جبکہ ڈمپر میںسوار دو افراد میں سے ایک محفوظ رہا اور ڈرئیور کو زخمی حالت میں گاڑی کاٹ کر نکالا گیا علی اصبح حادثہ کے کچھ دیر بعد ہی امدادی ٹیمیں اور عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جان بحق افراد اور زخمی مسافروں کو تباہ حال گاڑیوں سے نکال کر ایمولینسوں اور پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے تلہ گنگ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے گلگت تا کراچی روڈ کا میانوالی سے تلہ گنگ تک کا حصہ ون وے نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ چند ماہ میں درجنوں انسانی جانیں نگل چکا ہے مگر عوام کو تڑپتا دیکھ کر بھی محکمہ ہائی وے یا علاقائی سیاسی نمائندوں کو خلق خدا پر ترس نہ آیا۔ درجنوں افراد کی حادثوں میں ہلاکت حکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے۔