گلوکارہ نور افشاں کے دو گانوں کی ریکارڈنگ مکمل
لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ نور افشاں کے دو گانوں جن کی دھنیں وجاہت عطرے نے ترتیب دی تھیں، کی ریکارڈنگ مکمل ہو گئی۔ وجاہت عطرے کے انتقال کے بعد انکے بیٹے علی عطرے نے ان گیتوں کی ریکارڈنگ مکمل کر لی ہے۔