اداکارہ غزل راجہ کو قتل کی دھمکیاں وزیراعلیٰ سے نوٹس کا مطالبہ
لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج اداکارہ غزل راجہ نے قتل کی دھمکیاں ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سے تحفظ کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ میں فیصل آباد میں ڈرامہ کر رہی ہوں جہاں کچھ سرکاری اور غیر سرکاری افراد کی طرف سے مجھ سے بھتہ مانگا جا رہا ہے اور قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔