وقار یونس نے محمد سمیع کو بہترین ایتھلیٹ قرار دیدیا
شارجہ (نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور فاسٹ بولر وقار یونس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد سمیع کو بہترین ایتھلیٹ قرار دیدیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ وقار یونس نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام محمد سمیع کو بہترین ایتھلیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ ان کی با¶لنگ میں نکھار آ رہا ہے۔وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز سے درخواست کی کہ محمد سمیع پر نظر رکھی جائے کیونکہ وہ حقیقی طور پر ایک وکٹ ٹیکر با¶لر ہے۔خیال رہے کہ محمد سمیع پاکستان سپرلیگ میں گزشتہ تین سیزنز سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے آخری میچ میں بھی انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا تھا اور میچ کے بہترین کھلاڑ ی قرار پائے تھے۔