سرفراز لگاتار شکستوں کے باوجود بہترین کارکردگی کیلئے پرعزم
شارجہ(نمائندہ سپورٹس)پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے مسلسل دو ناکامیوں کے باوجود بہترین کارکردگی دکھا کر ایونٹ میں واپسی کا عزم ظاہر کیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس وقت پانچ میں سے تین میچ ہار کر پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہے انہوں نے کہا کہ ابھی کافی میچز کھیلنا باقی ہیں اور ہمارے پاس اتنے باصلاحیت موجود ہیں کہ جن کے بل بوتے پر ہم ایونٹ میں واپسی کر سکیں۔ ڈریسنگ روم میں موجود کیون پیٹرسن اور شین واٹسن جیسے سینئر کھلاڑی نوجوانوں کی بہت حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
اور ان کے پاس ان سے سیکھنے کا بہترین موقع ہے۔