بیرونی قرضوں کے سہارے ملک نہیں چل سکتا، ضیا عباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بیرونی قرضوں کے سہارے ملک چل سکتا ہے نہ ہی ترقی کے جھوٹے دعوئوں سے عوام کو بے وقوف بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ملک جو چار موسموں کے ساتھ ساتھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے کا غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہونا ایک سوالیہ نشان ہے۔ بظاہر اس کی وجہ ناقص منصوبہ بندی‘ غلط پالیسیاں اور ملک کے بجائے ذاتی مفادات سے غرض رکھنے والے حکمرانوں کے شاہانہ اخراجات ہی نظر آتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ معیشت کی تباہی میں کرپشن بھی ایک بڑی وجہ ہے اگر ہمیں ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے تو کرپشن کا خاتمہ اور اپنی پالیسیوں کو از سر نو درست سمت میں استوار کرنے کے علاوہ غیر ترقیاتی اور شاہانہ اخراجات کو یکسر ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
ضیا عباس