متحدہ رابطہ کمیٹی کا بہادر آباد میں اجلاس‘ ہارس ٹریڈنگ پر تشویش
کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کااجلاس عارضی مرکزبہادرآبادمیںمنعقدہواجس میںملک کی سیاسی صورتحال اورسینیٹ انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے دوران بدترین ہائوس ٹریڈنگ پراپنی گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے اسے پاکستان کے جمہوری نظام کیلئے زہرقاتل قراردیاگیا۔تنظیمی صورت حال پربھی غورکرتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ جن 6 اراکین اسمبلی ہیرسوہو‘ نائلہ مینر‘ سمیتا افضال‘ شازیہ فاروق‘ نائید بیگم اور سلیم بندھانی نے تنظیم کی ہدایت سے انحراف کرتے ہوئے ووٹ یاتونہیںدیایاکسی اورجماعت کوکاسٹ کیا انہیں اظہار وجوہ کانوٹس جاری کرنے کی فیصلہ کرتے ہوئے جواب آنے پران کامعاملہ انضباطی کمیٹی کے سپردکردیاجواپنی تحقیقات مکمل طورپررپورٹ رابطہ کمیٹی کوپیش کریگی۔اجلاس میںآئندہ کی حکمت عملی پر غورکرتے ہوئے الیکشن سیل کومزیدفعال بنانے اورآئندہ انتخابات کی تیاری کیلئے ہرسطح پر سرگرمیاں تیزکرنے کافیصلہ کیا گیا۔
متحدہ بہادر آباد اجلاس