بلوچستان کی ترقی کیلئے مزید اقدامات کرنا ہونگے‘ غوث بخش مری
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر/ اے پی پی) چیف اکنامسٹ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات غوث بخش مری نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان عالمی سطح پرمرتب کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف ( SDG's) کو پاکستان وژن 2020ء کے تناظر میں مثبت اشاریہ کے حصول کیلئے تمام وسائل کو استعمال میں لارہی ہے جبکہ اس حوالے سے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نچلی سطح پر اہداف کے حصول میں مزید اقدامات کو وسعت دیں یہ بات انہوں نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات و اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ڈی پی کے اشتراک سے ملٹی اسٹیک ہولڈرز مشاورتی برائے ڈیٹا گیپ تجزیئے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں جوائنٹ چیف اکنامسٹس شفیق الرحمن خان‘ محمدآصف خان‘ عبدالباری خان چیف آف سیکیشن ایس ڈی جی عارف حسین شاہ نیوٹریشن پروگرام بلوچستان کے ڈپٹی پروگرام منیجر ڈاکٹر صادق بلوچ‘ ڈاکٹر غلام مصطفی عالمی اداروں کے نمائندوں مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام جامعات کے حکام و دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اجلاس کو چیف آف سیکشن ایس ڈی جیز عارف حسین شاہ یو این ڈی پی (ایس ڈی جی) کے محمد علی کمال ندیم احمد نے تقریب کے شرکاء کو دیرپا ترقیاتی مقاصد کے ڈیٹا کومرتب کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر رائج کردہ اصول و طریقوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ حکومت پاکستان نے تہیہ کر رکھا ہے کہ ہم ایس ڈی جیز کے 17 مقاصد کے حصول و ان میں بہتر اشاریے کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔ تقریب میں تمام متعلقہ محکموں کے حکام نے اپنے محکموں کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ غوث بخش مری نے تمام عالمی اداروں کے نمائندوں سے استدعا کی کہ وہ بلوچستان کے اعداد و شمار میں بہتری کیلئے حکومت بلوچستان کے ساتھ مربوط شراکت داری سے مزید کام کریں۔
غوث بخش مری