سینیٹ میں متحدہ کی شکست کے ذمہ دار سابق سربراہ ہیں، وسیم اختر
کراچی(وقائع نگار)میئر کراچی وسیم اختر اپنی ہی جماعت پر بھڑک اٹھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا نام لئے بغیر کہا کہ سابق سربراہ کی غلطی ہے اراکین اسمبلی کی نہیں۔ واٹر کمیشن کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ اراکین سندھ اسمبلی نے غلط فیصلوں کی وجہ سے دوسری پارٹی کے امیدواروں کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ دیئے سینیٹ میں متحدہ کی شکست کی ذمہ دار پی ایس پی اوردیگر پارٹی ہے یہ فیصلہ ہمارے ہی سابق سربراہ کی وجہ سے ہوا۔ ایم کیو ایم ہمیشہ عوام کے حق سے کامیاب ہوتی رہی اگر عوام نے ایم کیو ایم کو ووٹ نہ دیا تو پھر شاید ان کی آنکھیں کھلیں گی۔
وسیم اختر