فوڈ اتھارٹی کی کاررورائی، مضر صحت مصالحہ جات تیارکرنیوالی فیکٹری سیل
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز کی سر براہی میں کارروائی کر تے ہوئے بادامی باغ میں مضرِ صحت مصالحہ جات تیار کر نے والی فیکٹری سربمہر کر دی۔فیکٹری سے بھاری مقدار میں ملاوٹ شدہ نمک،ناقص رنگ اور مضرِصحت مصالحہ جات برآمد کر لیے گئے۔ بادامی باغ میں کارروائی کے دوران 400بوریوں میں 10ہزار کلو کے قریب ملاوٹ زدہ نمک ، 900کلو کے قریب ناقص رنگ، مصنوعی مٹھاس، غیر معیاری مصالحہ جات اور ملاوٹی اجزاءبرآمد کئے گئے۔اے ڈی جی آپریشنز رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ مصالحوں کی تیاری میں مضر صحت رنگ اورمصنوعی اجزاءکا استعمال جبکہ زائد المیعاد مصالحہ جات کی تاریخ تبدیل کر کے دوبارہ پیک کیے جا رہے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مصالحوں کی تیاری میں مونو سوڈیم گلومیٹ کا بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔ فیکٹری میں تیار ہو نے والے مضرِ صحت مصالحہ جات لاہور بھر میں سپلائی کیے جاتے تھے۔