لیبل پڑھنے کی عادت کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم چلانے کافیصلہ
لاہور(کامرس رپورٹر) لیبل پڑھنے کی عادت اپنائیں، ناقص خوراک سے چھٹکارا پائیں کے اصول کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عام آدمی کے لیے لیبلنگ پڑھنے کے رہنما اصول جاری کر دیے۔ نئی ہدایات پر عمل کرنے کے بعد عام آدمی بھی اشیاءکوخوردونوش کا لیبل واضح پڑھ سکے گا۔ جاری کردہ نوٹس میں لیبلنگ کے حوالے سے تمام اہم نکات کی وضاحت کی گئی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے دفتر سے جاری کیے گئے اس نوٹس کے مطابق کسی بھی لیبل کا مکمل طور پر سچ پر مبنی ہونا اور مدت معیاد تحریر کرنا لازم ہے ۔ نوٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی لیبلنگ قوانین کے تحت لکھائی کا واضح ہونا بھی لازم ہے۔ لیبل میں مکمل غذائی معلومات، تناسب اورصحیح مقدار لکھنے کی قانونی پابندی بھی عائدہے عام آدمی کے لیے لیبلنگ پڑھنے کے رہنما اصول ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے دفتر سے جاری کیے گئے ہیں جس کے بعد عام آدمی اشیاءخودونوش کے لیبل کو باآسانی پڑھ سکے گا۔ علاوہ ازیں لیبل پڑھنے کے رجحان میں اضافہ کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوامی آگاہی مہم بھی چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ھوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ لیبل پڑھ ر اشیاءخوردونوش کو استعمال کرنے سے کوراک سے متعلقہ بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔ لیبل پڑھنے کی عادت اپنانے سے عوام کی طرف سے اشیاءخوردونوش کے معیار پر نطر رکھنے میں مدد ملے گی اور کسی بھی شکایت کی صورت میں عوام پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رابطہ کریں گے جس سے مارکیٹ پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔