حلقہ بندیوں کے ردوبدل سے پرکوئی فرق نہیں پڑتا، سردارمختار
فتح جنگ (نامہ نگار ) چیئر مین یونین کونسل اجوالہ سردارمختار احمد خان نے کہا ہے کہ ضلع اٹک کے سیاسی افق پر میجر طاہر صادق چمکتا ہوا ایسا ستارہ ہے کہ کامیابیاں ہمیشہ اسکا مقدر بن جایا کرتی ہیں حلقہ بندیوں کے ردوبدل سے انکی عوامی مقبولیت پرکوئی فرق نہیں پڑھتاانہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے اپوزیشن میں ہونے کے باوجود میجر طاہر صادق کا ضلع بھر کے دور دراز علاقوں تک عوامی رابطوں میں اہم کردار انکی حقیقی خدمات کا کھلا اعتراف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل اجوالہ کے علاقوں ڈھوک ملکاں (جعفر) اور کھرالہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردارمختار احمد خان نے کہا ضلع اٹک کے عوام موجودہ دور حکومت کے پانچ سالہ دور کاجائزہ لینے کے بعد اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور انکے دیرینہ مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے میجر طاہر صادق جیسا انتھک رہنماءکوئی اور ہو ہی نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق کی عوامی خدمات کا اعتراف ضلع اٹک کا ہر ذی شعور شخص کر رہا ہے۔
کیونکہ انہوں نے ڈرائینگ روم کی سیاست کا خاتمہ کر کے ضلع اٹک میں ایک نئی سیاسی سوچ کو پروان چڑھایا انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق کی زیر قیادت یونین کونسل اجوالہ کی عوام کی بلا تفریق خدمت کا سلسلہ پورے جوش وجذبہ سے جاری رکھا ہوا ہے ۔