نامعلوم ٹرسائیکل سواروں نے نوجوان سے موبائل فون چھین لیا
گوجرخان(نامہ نگار)گوجرخان شہر کی نواحی آبادی بڑکی جدید میں دو موٹرسائیکل سواروں نے نوجوان سے موبائل فون چھین لیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گزشتہ رات 9بجے علی احمد سکنہ بڑکی جدید جو اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا حوالدار ہوٹل والی گلی میں داخل ہوادوموٹرسائیکل سوار بھی آگئے اور انہوں نے اس سے موبائل فون مالیتی 18ہزار چھین لیا اور تھپڑ بھی مارے آبادی مکینوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس رات کو گشت کے نظام کوبہتر کر کے سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کی روک تھام کرے۔
ضلع چکوال کے تمام کیمسٹوں کی مکمل ہڑتال
چکوال( نامہ نگار)کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسو سی ایشن کی ہدایت پر ضلع چکوال کے تمام کیمسٹوں نے مکمل ہڑتال کی ، تمام ادویات کی دکانیں بند رہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
کیمسٹ برادری اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہی ہے، پنجاب حکومت نے ڈرگ رولز میں تبدیلی کر کے کیمسٹوں کا ناطقہ بند کرنے کی کوشش کی ہے۔