غیر ملکی قوتوں کی خوشنودی کیلئے نجی نیوز چینل کا منفی پروپیگنڈا
گوجرخان(نامہ نگار)جمعیت علمائے اسلام گوجرخان محمدریاض عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سینٹ الیکشن کے دوران ایک نجی نیوز چینل نے اپنے غیر ملکی آقاﺅں کی خوشنودی کیلئے جے یو آئی کے قائد کیخلاف اخلا ق سے گری رپورٹنگ کر کے پارٹی کے لاکھوں کارکنوں کی دل آزاری کی انہوں نے کہا کہ کچھ نیوز چینلز شتر بے مہار ہو کر اخلاقیات کا جنازہ نکال رہے ہیں درراصل ان کے پس پردہ غیر ملکی قوتیں ہیں جن کی خوشنودی کیلئے وہ منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں محمدریاض عثمانی نے پیمرا اس حوالہ سے سخت نوٹس لے کر ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائے دریں اثناءانہوں نے مولانا فیض محمد اور سنیٹر طلحہ محمود کو سینٹ الیکشن میںکامیابی پر مبارک باد پیش کی۔