موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے کار سوار سے 5 لاکھ روپے چھین لئے
کراچی( کرائم رپورٹر) جمشید کوارٹر کے علاقے میں بزنس ریکارڈر روڈ پر موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے کار سوار سے پانچ لاکھ روپے چھین لئے۔ واردات پیر کی شام ہوئی اور اس دوران مسلح ملزمان نے فائرنگ بھی کی۔ جس کے نتیجے میں گولیاں فاطمہ بائی اسپتال کے دروازے اور دیوار پر لگیں اور وہاں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔