شہر کے مختلف علا قوں میں غیر قانونی تعمیرات منہدم وسربمہر
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میںغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیںمنہدم وسربمہرکردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے گلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبر D-96،بلاک 5 اورپلاٹ نمبر D-55، بلاک 4،پردوسری منزل کی دیواروں اور آرسی سی چھت ، پلاٹ نمبرR-1888، بلاک 2،پرتیسری منزل کی آرسی سی چھت، پلاٹ نمبر ST-16، بلاک 16،پرمقررہ قانونی حدبلندی سے زائد دیواروں کومنہدم کردیا۔