افغانستان، بھارت سے ملکر سازشیں کر رہا ہے، سرحد پر بچوں کے قاتل بیٹھے ہیں، بندکرناحق ہے: خواجہ آصف

06 مارچ 2017 (22:19)

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے افغانستان بھارت سے مل کر پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازشیں کر رہا ہے‘ سرحد بند کرنا ہمارا حق ہے‘ مفادات کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے۔ افغان سرحد پر ہمارے بچوں کے قاتل بیٹھے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے انہوں نے کہا پاکستان نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی پاکستان اور افغانستان مل کر دہشت گردی کو ختم کر سکتے ہیں۔ قومی سلامتی کے معاملات پر سیاست نہ کی جائے سیاسی مخالفت میں زیادہ نیچے نہیں گرنا چاہئے ایک روز پہلے ہمارے5 فوجی شہید ہوئے سرحد بند کرنا ہمارا حق ہے۔ پاک افغان سرحد کو عام شاہراہ نہیں بنانا چاہتے پاکستان افغان سرحد پر 25 کراسنگ پوائنٹس ہیں کرکٹ پر بھی سیاست کی گئی لاہور میں پی ایس ایل فائنل کو پاگل پن قرار دیا گیا لیکن پاگل پن قرار دینے کے جواب میں سٹیڈیم لوگوں سے بھر گیا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...