محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، ڈی آئی خان ڈویژن اور فاٹا میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سکردو میں منفی دو، کوئٹہ چار، اسلام آباد چھ، لاہوربارہ جبکہ ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تینتیس اور حیدرآباد میں پینتیس ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کاامکان ہے۔
بدھ سے اتوار کے دوران بالائی کے پی اور بالائی پنجاب میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.