صوبائی اسمبلی سےخواتین پر تشدد کے خلاف بل کی منظوری اہم سنگ میل ہے: شہباز شریف

06 مارچ 2017 (18:30)

لاہور میں جنسی مساوات رپورٹ 2017 کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کاکہنا تھا خواتین پر تشدد کے خلاف بل کی منظوری ایک سنگ میل ہے علماء کرام نے بل کی مخالفت کی لیکن ان کو قائل کر لیا گیا ہے .خواتین کے لئے کئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب تایا کہ صوبائی حکومت نے پولیس اسٹیشنوں میں خواتین کے لئے ہیلپ ڈیسک بنائے ہیں،،پنجاب حکومت کی ہیلتھ انشورنس سکیم سے زیادہ فائدہ خواتین کو ہوگا.ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں خواتین کی تعداد مردوں سے کہیں زیادہ ہے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچیوں کا وظیفہ بڑھانے سے پنجاب کے بجٹ میں 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا.