بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے پاکستان زیر گردش قرضوں کے جال میں پھنس چکا ہے: عمران خان

06 مارچ 2017 (18:02)

 سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کپتان کہتے ہیں کہ پاکستان زیر گردش قرضوں کے جال میں بری طرح پھنس چکا ہے، بدانتظامی اور کرپشن نے ملک کو اس ڈگر تک پہنچایا. کپتان نے سوال کیا کہ حکومت منی لانڈرنگ پر کیسے قابو پائےگی؟ جب وزیرخزانہ خود وزیراعظم کیلئےمنی لانڈرنگ کا اعتراف کرچکے ہیں. عمران خان اس سے پہلے بھی جلسوں اور میڈیا سے گفتگو کے دوران متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ جب تک ملک سے کرپشن ختم نہیں کی جاتی دہشتگردی ختم ہو گی نہ ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔