وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور زلمی کیلئے دو کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا

06 مارچ 2017 (17:58)

 پرویز خٹک نے پشاور زلمی کیلئے دو کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے، انہوں نے پشاور زلمی کی جیت پر پوری ٹیم اور عوام کو مبارکباد دی جبکہ فرنچائز کے اونر جاوید آفریدی کو فون کرکے انہیں بھی مبارکباد دی. پرویز خٹک نے پوری ٹیم کو استقبالیہ کیلئے پشاور بھی مدعو کیا ہے. وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک پشاور زلمی کو سپورٹ کررہے تھے جبکہ فائنل کے دن انہوں نے پشاور زلمی کی کٹ پہن کر نیک نمناؤں کا اظہار بھی کیا تھا۔