دہشت گردوں پر واضح ہو گیا ہے کہ بہادر قوم کا عزم خوف سے زیادہ مضبوط ہے: شہباز شریف

06 مارچ 2017 (17:56)

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کو کامیاب بنانے کیلئے پاک فوج، رینجرز ،پولیس، سکیورٹی اداروں اور متعلقہ محکموں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،تمام اداروں کی دن رات کی محنت سے ہی میگا ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے. شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایونٹ کی کامیابی سے پاکستان کی جیت اور امن کے دشمنوں کی شکست ہوئی ،یہ پیغام گیا ہے کہ دہشت گردوں کی مزموم کارروائیاں پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں، عوام کے جوش و خروش سے دہشت گردوں پرواضح ہو گیا ہے کہ بہادر قوم کا عزم خوف سے زیادہ مضبوط ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں برسوں سے ویران پڑے سٹیڈیمز کی رونقیں بحال ہوں گی، حکومت پنجاب کا یہ اقدام قومی یکجہتی ، بھائی چارے اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...