بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے: چیئرمین قومی احتساب بیورو

06 مارچ 2017 (16:30)

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہاہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے پیر کو یہ بات اسلام آباد میں آپریشن ڈویژن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی فعال حکمت عملی کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ نیب نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کئے ہیں۔قمرزمان چوہدری نے کہاکہ نیب نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے عدم برداشت کی پالیسی اختیار کرکے اپنے قومی فرض کی ادائیگی کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔