ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری, کومبنگ آپریشن کے دوران متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ و بارودی مواد برآمد

06 مارچ 2017 (16:11)

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت امن دشمنوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی اداروں نے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و بارودی مواد برآمد کرلیا ۔پیر کو چارسدہ کے علاقے غنی خان روڈ پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے راکٹ لانچر کے 9گولے، 28 ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹونیٹرز سمیت دیگر سامان برآمد کیا برآمد ہونے والا سامان سڑک کنارے گڑھے میں چھپایا گیا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔جنوبی پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ببلو ڈکیت گینگ کے 3 ارکان سمیت سمیت 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔منکیرہ میں بھی پولیس اور سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن کے دوران 64 افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا جبکہ میانوالی میں پولیس اور حساس اداروں کے کومبنگ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستے سیل کرکے دکانوں اور ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی اس دوران مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔