سپریم کورٹ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کراچی مصباح الدین فرید کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔پیر کو جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں منچھر جیل اور پانی میں آلودگی میں از خود نوٹس کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ کے کمیشن نے اپنی رپورٹ عدالت عظمی کے روبرو پیش کی۔سپریم کورٹ نے ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی واٹر بورڈ کیڈر پوسٹ ہے اس لئے اس عہدے پر کیڈر افسر ہی تعینات کیا جائے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024