پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دھمکی آمیز فون کالز کے بارے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ اگر 500 والی سیٹ پر بیٹھے تو خود ذمہ دار ہوگے اور مجھے 4 ہزار والی سیٹ پر بھی بیٹھنے سے منع کیا گیا,یہ سار ا کام رانا ثنااللہ اور سعد رفیق کا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ سے پہلے پرائیوٹ نمبر سے دھمکی آمیز فون آیا تھا جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ اگر 500 والی سیٹ پر بیٹھے تو خود ذمہ دار ہوگے اور مجھے 4 ہزار والی سیٹ پر بھی بیٹھنے سے منع کیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید احمد نے صوبائی وزیر قانون اور وفاقی وزیر ریلوے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سار ا کام رانا ثنااللہ اور سعد رفیق کا ہے۔یاد رہے کہ شیخ رشید نے گزشتہ شب پی ایس ایل کا فائنل قذافی سٹیڈیم میں لوگوں کے درمیان بیٹھ کردیکھا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024