حکومت کی سب ایم این ایز اور وزراء کو آج قومی اسمبلی کے شام 4 بجے کےاجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بنانے کی ہداہت

06 مارچ 2017 (13:18)

(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے غیرحاضری پر تمام ایم این ایز اور وزراء کو ایک خط جاری کیا ہے جس میں سب ایم این ایز اور وزراء کو آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بنانے کی ہداہت کی ہے۔ حکومت قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم این ایز اور وزراء کی غیرحاضری سے پہلے ہی پریشان ہے۔ خط کا متن  ہے  کہ قومی اسمبلی کے سوموار  شام 4 بجے  سے شروع ہونے والے اجلاس میں کورم پورا رکھا جائے۔