آئی جے پرنسپل روڈ16 کروڑ خرچ کے باوجود مرمت نہ ہوسکی، کنٹریکٹر کام ادھورا چھوڑ گیا

06 مارچ 2017

اسلام آباد( وقائع نگار) اسلام آباد مےٹرو پولےٹےن کارپورےشن کی عدم توجہ کے باعث آئی جے پرنسپل روڈ 16کروڑ روپے خرچنے کے باوجود مرمت نہ ہوسکی ہے کنٹرےکٹر ادھورا کام چھوڑ گےا مےئر اسلام آباد بھی بدانتظامی پر اےکشن نہ لے سکے ہےں ۔ اسلام آباد مےٹرو پولےٹےن کارپورےشن کی انتظامےہ نے گزشتہ سال جولائی مےں آئی جے پرنسپل روڈ کی پےرودہائی تک تعمےر کا 16کروڑ کا ٹھےکہ اےوارڈ کےا تھا جس پر سی ڈی اےاور اےم سی آئی کے درمےان اس کنٹرےکٹ پر اختلاف بھی رونما ہوئے تھے سی ڈی اے کا موقف تھا کہ اس کنٹرےکٹ کا ٹےنڈر سی ڈی اے نے طلب کےا ہے جب کہ اےم سی آئی نے جلد بازی مےں مےئر اسلام آباد شےخ انصر عزےز سے اس منصوبے کا افتتاح کروا دےا تھاتاہم مےئر اسلام آباد نے اس منصوبے کی مانےٹرنگ نہےں کی ہے اور کنٹرےکٹر نے نہ صرف پہلے سے بنی سڑک کو اکھاڑ پچھاڑ کر خوفناک کھنڈرات مےں بدل دےا ہے بلکہ ادھورا کام چھوڑ کر بھاگ گےا ہے جس کے باعث اس سڑک پر چلنے والی ہےوی ٹرےفک شدےد مشکلات کاشکار ہے روزانہ شہرےوں کو اےک کرب سے نکلنا پڑتا ہے شہرےوں نے وزےر اعظم پاکستان مےاں نوازشرےف ، وزےر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور مےئر اسلام آباد سے مذکورہ منصوبے مےں ہونے والی بدعنوانی کا نوٹس لےنے کی اپےل کی ہے اور اسے جلد مکمل کرنے کی درخواست کی ہے۔