اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر 516 ایل ای ڈی لائٹس نصب

06 مارچ 2017

اسلام آباد(وقائع نگار)میٹرو پولیٹین کاروپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کی الیکٹریکل مینٹینس ڈائریکٹوریٹ نے گذشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد کی مختلف شاہراﺅں پر 516 ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کے متعلقہ زیرِ زمین نقائص کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد علاقوں میں خراب سٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کر کے روشن کر دیا ہے۔یہ بات سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران بتائی گئی جس کی صدارت میئر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کی ۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ اسد محبوب کیانی ، ڈائریکٹر جنرل ای اینڈ ایم عظیم شاہ کے علاوہ ایم سی آئی اور سی ڈی اے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ شہر میں سٹریٹ لائٹس ڈویژن کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ ایم سی آئی کے تمام شعبے شہریوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی کے لیے پر عزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہربے مثال اسلام آباد کو روشنی کا شہر بنانے کے لیے ایم سی آئی کا شعبہ سٹریٹ لائٹس ڈویژن اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا ۔میئر اسلا م آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ اسلام آباد شہر میں روایتی سٹریٹ لائٹس کی جگہ نئی جدید سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا بلکہ توانائی کی بھی خاطر خواہ بچت ہوگی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...