جے یو آئی عالمی اجتماع کے اثرات پاکستان کی سیاست پر مثبت مرتب ہونگے

06 مارچ 2017

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی )جے یو آئی (ف )کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے گذشتہ روزجے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری اطلا عات حافظ حسین احمد سے ملاقات کی اور ان کی مزاج پرسی کی اس موقع پر صد سالہ عالمی اجتماع اور ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا دوں راہنماﺅں کےدرمیان سوا گھنٹہ سے زائد دیر تک ملاقات جاری رہی مرکزی میڈیا آفس کے مطابق مولانا محمد امجد خان نے بتا یاکہ حافظ حسین احمد چند روز قبل ہسپتال سے کراچی میں ایک دوست کے گھر منتقل ہوئے ہیں اور ان کی صحت پہلے کافی بہتر ہے اس موقع پر مفتی عبد الحق عثمانی ،مولانا فیض الرحمن عابد ،مولانا اسعد زکریا ،صاحبزادہ منیر احمد ،قاری زبیر احمد اور دیگر موجود تھے حافظ حسین احمد نے کہاکہ عالمی اجتماع کی کامیابی کے لیئے دعا گو ہوں اور انشا ءاللہ صد سالہ اجتماع میں خود بھی شرکت کروں گا مولانا محمد امجد خان اورحا فظ حسین احمد نے کہاکہ عالمی اجتماع کے اثرات پاکستان کی سیا ست پر مثبت مرتب ہوں گے انہوں نے کہاکہ عالمی اجتماع میں لاکھوں کارکن وطن عزیز کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے اور ارض پاکستان کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کر نے کا عہد کریں گے مولانا محمد امجد خان اور حافظ حسین احمد نے بتا یاکہ پورے ملک میں اجتماع کی تیاریوں کے لیئے رابطہ عوام مہم تیزی سے جاری ہے اضلاع اور ڈویژن سطح پر اجتماعات ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کا صد سالہ اجتماع عالم اسلام کے اتحاد اور وطن کے دفاع کے لیئے سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہاکہ کارکن مزید محنت کررہے ہیں اور ہردروازے پر جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ کار کنوں نے قافلوں کی تریب قائم کر نا شروع کر دی ہے انہوں نے کہاکہ مرکز نے اضلاع کو ھدایت کی ہے کی عالمی اجتماع کے لیئے ٹرانسپورٹ کے انتظام پر ابھی سے ورک کریں۔