ڈاکٹر آصف علی کے والد کو سپرد خاک کر دیاگیا

06 مارچ 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سی ڈی اے ہسپتال کے سابق ایم ایس ڈاکٹر آصف علی کے والد نور علی اسماعیلی وفات پا گئے مرحوم کو اتوارکو اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم نور علی اسماعیلی‘ ریٹائرڈ انکم ٹیکس کمشنر تھے۔ نور علی اسماعیلی رسم قل منگل7 مارچ2017ءکو مکان نمبر581‘ سٹریٹ نمبر 69 سیکٹر۔ آئی۔ 8/3 اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔